کمانڈر ملتان کورلیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کی زیر صدارت کور ہیڈکوارٹر ز میں محرم الحرام کے حوالے سے اعلی سطحی

اجلاس،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا، شرکا کی اپنے متعلقہ محکموں کی جانب سے تیاریوں بارے بریفنگ کور کمانڈرکا مجموعی طور پر سیکورٹی صورت حال کی بہتری کے لئے ضروری ہدایات دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی کے تسلسل اور افسران و جوانوں کوسول انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پرپر زور ،آئی ایس پی آر

بدھ 20 ستمبر 2017 17:34

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) کمانڈر ملتان کورلیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کی زیر صدارت کور ہیڈکوارٹر ز میں محرم الحرام کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے حوالے سے کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابقکور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کی زیر صدارت کورہیڈ کوارٹر زمیں سینئر آرمی افسران اور سول انتظامیہ کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کے حوالے سے کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکا نے اپنے متعلقہ محکموں کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے مجموعی طور پر سیکورٹی صورت حال کی بہتری کے لئے ضروری ہدایات دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی کے تسلسل پر زور دیا۔اجلاس میں کورکمانڈر نے افسران اور جوانوں کو محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سول انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر زور دیا۔اجلاس میں اعلی فوجی حکام اور سول انتظامیہ جن میں ملتان ،ساہیوال اور ڈی جی خان ڈویژن کے کمشنرزاور آرپی اوز نے شرکت کی۔