پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹربیونل نے اسپاٹ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے پر کرکٹر خالد لطیف پر پانچ سال کی پابندی اور دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

بدھ 20 ستمبر 2017 17:38

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹربیونل نے اسپاٹ فکسنگ کا الزام ثابت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹربیونل نے اسپاٹ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے پر کرکٹر خالد لطیف پر پانچ سال کی پابندی اور دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے پی ایس ایل ٹورنامنٹ میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے پر کرکٹر خالد لطیف پر 5 سال کی پابندی عائد کرتے ہوئے ان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیاابتدائی اطلاعات کے مطابق پابندی پر 10 فروری سے اطلاق ہوگا، قومی بلے باز خالد لطیف کسی بھی قسم کی کرکٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ معلومات ہونے کے باوجود خالد لطیف نے بکی سے رابطہ کیا اور اس رابطے کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ بھی نہیں کیا اور انہوں نے دوسرے لڑکوں کو بھی بکی سے ملاقات کیلئے اکسایا۔