ڈوگر میموریل فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے موقع پرحسن کارکردگی یادگارسوینئرتقسیم

بدھ 20 ستمبر 2017 17:43

ڈوگر میموریل فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے موقع پرحسن کارکردگی یادگارسوینئرتقسیم
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) دوسرا آل پاکستان ملک صلاح الدین ڈوگر میموریل فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے موقع پر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر میاں جاوید قریشی ، چیئرمین یونین کونسل ملک محمد عدنان ڈوگر نے سماجی رہنمائوں عابدہ حسین بخاری ، شاہد محمود انصاری ، ڈاکٹر اکمل مدنی ، اورنگزیب خان بلوچ ، خالد چٹھ ، ابراہیم خان کے ہمراہ اینٹی نارکوٹکس فورس ملتان کے انسپکٹر زبیر احمد کو تدارک منشیات کے حوالے سے حسن کارکردگی یادگاری سوینئر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معزز مہمانوں نے سول سوسائٹی فورم ملتان اور شعور ترقیاتی تنظیم ملتان کی خدمات کے اعتراف میں عہدیداران کو یادگاری سوینئر بھی دئیے ۔

متعلقہ عنوان :