پاکستان کا میکسیکو میں زلزلے سے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس

پاکستان کی عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں میکسیکو کی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کرتی ہے ، امید ہے میکسیکو کی عوام حالات کا بہادری اور جرات سے مقابلہ کریںگے،ترجمان دفتر خارجہ

بدھ 20 ستمبر 2017 17:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان نے میکسیکو میں زلزلے سے جانی ومالی نقصان پر اافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں میکسیکو کی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کرتی ہے ، امید ہے میکسیکو کی عوام حالات کا بہادری اور جرات سے مقابلہ کریںگے۔

(جاری ہے)

بدھ کو دفتر خارجہ کی طر ف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میکسیکو میں زلزلے سے جانی ومالی نقصان پر افسردہ ہیں۔

پاکستان کی عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں میکسیکو کی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کرتی ہے ، امید ہے میکسیکو کی عوام حالات کا بہادری اور جرات سے مقابلہ کریںگے۔زلزلے میں ہلاک ہونے والے افراد خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔