Live Updates

عمران خان الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،آصف زرداری نے ہر مقدمے کا بہادری سے مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے،عمران خان خود پر لگنے والے الزامات کا پہلے جواب دیں

پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کا عمران خان کے آصف زرداری کے خلاف بیان پر ردعمل

بدھ 20 ستمبر 2017 17:57

عمران خان الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،آصف زرداری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ عمران خان الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،آصف زرداری نے ہر مقدمے کا بہادری سے مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے،عمران خان خود پر لگنے والے الزامات کا پہلے جواب دیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو رحمان ملک نے عمران خان کے آصف زرداری کے خلاف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان آنے والے وقت سے گھبرا کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،عمران خان کو الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

عمران خان اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دیں ،۔ آصف زرداری نے ہر مقدمہ کا بہادری سے مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی اگر آئین کا احترام کرتے ہیں تو عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوتی پی پی پی قیادت این اے 120 میں شکست پر غور کررہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات