آل پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد کا شمالی وزیرستان میں کرکٹ میچ کا خیر مقدم

بدھ 20 ستمبر 2017 17:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجدنے شمالی وزیرستان میں ہونے والے کرکٹ میچ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج قیام امن اور ملک پر لگے داغوں کو مٹانے میں بطریق احسن کردار ادا کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو جاری کر دہ پریس ریلز میں کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پاکستانی قوم امن اور کھیل پسند ہے اور ہماری فوج دیگر معاملات کی طرح اس معاملے میں بھی خراج تحسین کی حقدار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے کھیلوں کے کامیاب انعقاد میں اپنا کردار ادا کر کے پاکستان کا امن دنیا پر ثابت کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد اور کھیلوں کے انعقاد سے دشمن کی نئی سازش بھی پہلے کی طرح ناکام ہوگئی ہے۔