بیگم کلثوم نواز کی کامیابی عوام کا قائد میاں محمد نواز شریف سے والہانہ محبت کا اظہار ہے، لبٰنی ریحان پیرزادہ

پاکستانی عوام کے دلوں سے میاں محمد نواز شریف کی محبت کو نکالانہیں جاسکتا، رکن صوبائی اسمبلی

بدھ 20 ستمبر 2017 18:17

راوالپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے لبنٰی ریحان پیرزادہ نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں تاریخی کامیابی پر بیگم کلثوم نواز اور کامیاب انتخابی مہم چلانے پر مریم نواز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120 میں بیگم کلثوم نواز کی فتح نے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی عوام آج بھی قائد میاں محمد نواز شریف کے دیوانے ہیں۔

اور پاکستانی عوام کے دلوں سے میاں محمد نواز شریف کی محبت کو نکالانہیں جاسکتا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے۔ قائد میاں محمد نواز شریف پاکستانی عوام کے ہیرو اور ملکی ترقی کا ضامن ہیں۔ عوام نے ووٹ کی طاقت سے ملک کی ترقی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو مسترد کرکے میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا انشااللہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت خیبر سے گوادار تک شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔ اور دھرنوں اور اجتجاجی سیاست کرنے والوں کو عبرت ناک شکست دے گی۔