متعصب فیس بک روہنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے والوں کے اکاونٹ بند کرنے لگی

بدھ 20 ستمبر 2017 18:17

متعصب فیس بک روہنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے والوں کے اکاونٹ ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) فیس بک انتظامیہ کا ایک اور متعصب قدم سامنے آگیا، روہنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے والے بین الاقوامی سماجی کارکنوں کے اکانٹس بند کردیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روہنگیا مسلمانوں پر میانمار فوج اور آن سانگ سوچی کے وحشیانہ تشدد کو منظر عام پر لانے کا سہرا ان سماجی رہنماں کو جاتا ہے جنہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کا سہارا لیا۔

(جاری ہے)

مختلف ویڈیوز اور پوسٹ کی گئیں تو دنیا کے سامنے آئی روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے اس قہر کی داستان۔ اب تنگ نظری اور متعصب سوچ ہی کہیے کہ فیس بک انتظامیہ نے روہنگیا مسلمانوں کی آواز بننے والے ان سماجی رہنماں کے سبھی فیس بک پیچز بلاک کردیے ہیں۔فیس بک انتظامیہ جواز یہ پیش کررہی ہے کہ وہ چاہتی ہے کہ کوئی بھی پوسٹ ذمہ داری کے ساتھ کی جائے اور کسی کی دل آزاری نہ ہو۔ دوسری جانب فیس بک انتظامیہ کے اس قدم کے خلاف سماجی رہنماں کا احتجاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :