وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز میں اہم پیش رفت

نیب نے بنکوں کو اسحاق ڈار کی سات کمپنیوں کے بنک اکانٹس منجمد کرنے کی ہدایت کر دی

بدھ 20 ستمبر 2017 19:25

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز میں اہم پیش رفت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز میں اہم پیش رفت ‘ نیب نے بنکوں کو اسحاق ڈار کی سات کمپنیوں کے بنک اکانٹس منجمد کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا، احتساب عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد نیب نے اسٹیٹ بنک سمیت متعلقہ بنکوں کو اسحاق ڈار کی سات کمپنیوں کے بنک اکانٹس منجمد کرنے کی ہدایت کر دی ہے جن میں ہجویری ٹرسٹ، سی این جی پاک، سپنسر ڈسٹری بیوشن، ہجویری ہولڈنگ، گلف انشورنس کمپنی، ایچ ڈی ایس سیکیورٹیز، سپنسر فارمیسی اور ہجویری مضاربہ مینجمنٹ کمپنی شامل ہیں ذرائع کے مطابق متعلقہ بنکوں کی جانب سے نیب کی ہدایت پر عملدرآمد کی یقینی دہانی کرا دی گئی ہے جس کے بعد آج ممکنہ طور پر اسحاق ڈار کے تمام بنک اکانٹس منجمد کر دیئے جائیں گے، اکا نٹس منجمد ہونے کے بعد اسحاق ڈار کی ساتوں کمپنیاں اندرون وبیرون ملک کسی قسم کا لین دین نہیں کرسکیں گی

متعلقہ عنوان :