ْنارووال،سڑک کنارے پیدل جاتی ایم اے کی طالبہ سمیت تین خواتین کو تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا

بدھ 20 ستمبر 2017 19:27

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) سڑک کنارے پیدل جاتی ایم اے کی طالبہ سمیت تین خواتین کو ایک تیز رفتار مزدہ ٹرک نے بری طرح کچل دیا جس کے نتیجہ میں طالبہ موقع پر اور اسکی والدہ ہسپتال لیجاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں جبکہ تیسری خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں پر اسکی حالت نازک ہے حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لوگوں کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ضابطہ کی کاروائی کے بعد دونوں ماں بیٹی کی نعشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں بتایا جاتا ہے کہ نواحی گائوں کالی صوبہ خاں کے رہائشی محمود علی کی بیوی شمیم بی بی ، بیٹی حفظہ بی بی جوکہ ایم کی طالبہ تھی اپنی ہمسائی یاسمین بیوہ محمد طارق کے ہمراہ مریدکے نارووال روڈ پر سڑک کے کنارے پیدل جارہی تھیں کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار مزدہ ٹرک نے ان کو بری طرح کچل دیا جس کے نتیجہ میں حفظہ بی بی موقع پر اور اسکی والدہ شمیم بی بی ہسپتال لیجاتے ہوئے راستہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کی ہمسائی یاسمین کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر اسکی بھی حالت تشویشناک ہے پولیس کالی صوبہ خاں نے ضابطہ کی کاروائی کے بعد متوفی دونوں ماں بیٹی کی نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :