لیسکو نے رواں ماہ کے دوران 5گرڈ اسٹیشنز پر 40MVAکے پاور ٹرانسفارمرز کی تنصیب مکمل کر لی

بدھ 20 ستمبر 2017 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق رواں ماہ کے دوران 132Kvشاہ کوٹ ، 132Kvگرین ویو ، 220Kvنیو کوٹ لکھپت ، 132Kvڈیفنس سمیت 220Kvکالاشاہ کاکو گرڈ اسٹیشن پر 40MVAکی استعداد رکھنے والے نئے پاور ٹرانسفارمرز کی تنصیب مکمل کی گئی ہے۔اس سے قبل اس گرڈ اسٹیشنز پر 20/26MVAکی صلاحیت کے حامل پاور ٹرانسفارمرز کام کر رہے تھے۔

جس کے باعث اکثر اوقات سسٹم پر لوڈ ذیادہ ہونے کے باعث صارفین کو فورس لوڈشیڈنگ اورلو وولٹیج جیسی شکایات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ان پاور ٹرانسفارمرز کی تنصیب ایک وسیع علاقے کو ریلیف حاصل ہوا ہے۔ جو علاقے ان پاورٹرانسفارمرز کی تنصیب سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں ان میںڈھولا ننگل ، بھاگاوالی ، کھیرل ، میر پور ، کوٹ نظام دین ، موڑ ، دھارووالی ، ساہی فلنگ اسٹیشن ، آئیڈیل رائس ، رانا ٹیکسٹائل مل ، پنجاب کونکیسٹ ، مظہر سٹیل ، البشیر سٹیل ، ملک سٹیل ، رچنا گلاس ، بٹالہ سٹیل ، نشتر ، ڈیسکون ، نیو فیروز پور روڈ ، واک گلاس ، ڈھولوکی ، چوہنگ خورد ، یو بی ایل کا لونی ، گرین پارک ، بھٹہ چوک ، روہی نالہ ، مدینہ پارک ، کے کمرشل ، چرڈ ولیج ، T ,U, V, Q,S, SS,بلاک ، اولڈ انڈسٹریل اور ایس ایس ایم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹولیسکوسید واجدعلی کاظمی کی ہدایات کی روشنی میں ریجن بھر میں ایسے تمام فیڈرز اور پاور ٹرانسفارمرز پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے جو سسٹم میں اوور لوڈنگ کا سبب ہیں اور جن پر لوڈ ذیادہ ہونے کے باعث فورس لوڈشیڈنگ ناگریز ہوتی تھی۔لیسکو اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات دینے کے لیئے ہر لمحہ کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :