سپینش فٹبال لیگ: بارسلونا نے ایبار کو چھ ایک سے ہرا دیا، میسی کے 4 گولز

ویں منٹ میں ایبار نے پہلا گول کر کے بارسلونا کی برتری کچھ کم کی تاہم اس کے بعد میسی کا خوب جادو چلا، وقفے وقفے سے انہوں نے 3 بار گیند کو جال کا راستہ دکھایا۔

بدھ 20 ستمبر 2017 22:10

سپینش فٹبال لیگ: بارسلونا نے ایبار کو چھ ایک سے ہرا دیا، میسی کے 4 گولز
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) سپینش فٹبال لیگ کے میچ میں بارسلونا اور ایبار کی ٹیمیں ہوئیں ان ایکشن، بارسلونا نے آغاز سے ہی شاندار کھیل پیش کیا اور مخالف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔

(جاری ہے)

میچ کے 20ویں منٹ میں میسی نے پنلٹی کِک پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ ٹیم بارسلونا نے 38ویں اور 53ویں منٹ میں دو گولز مزید کر کے ایبار کی مشکلات بڑھائیں۔ 57ویں منٹ میں ایبار نے پہلا گول کر کے بارسلونا کی برتری کچھ کم کی تاہم اس کے بعد میسی کا خوب جادو چلا، وقفے وقفے سے انہوں نے 3 بار گیند کو جال کا راستہ دکھایا۔ مخالف ٹیم کا سکور ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکا۔۔

متعلقہ عنوان :