امریکہ پاکستان کا دوست کبھی بھی نہیں بن سکتا،حافظ محمد ابراہیم لہڑی

امریکہ ہمیشہ دوستی کی آڑ میں پاکستان کو نقصان پہنچا یا ہے ، صوبائی سالار جمعیت علما ء اسلام دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے ہزاروں قیمتی جانوں کی شکل میں قربانیاں دی ہیں، تقریب سے خطاب

بدھ 20 ستمبر 2017 22:44

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی سالار حافظ محمد ابراہیم لہڑی نے کہا ہے کہ ہم پہلے کہتے تھے کہ امریکہ پاکستان کا دوست کبھی بھی نہیں بن سکتا امریکہ ہمیشہ دوستی کی آڑ میں پاکستان کو نقصان پہنچا یا ہے دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے ہزاروں قیمتی جانوں کی شکل میں قربانیاں دی ہیں اور اربوں ڈالر کا نقصان کیا ہیں ۔

برما حکومت مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہیں مگر نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کو توجیسے سانپ سونگ گیا ان کی خا موشی روہنگیائی مسلمانوں کی قتل عام کے مترادف ہیں جوہان میں سینکڑوں افراد کی شمولیت سے جمعیت علماء اسلام ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہیں میں انہیں جمعیت میں خوش آمدید کہتاہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بزرگ سیاسی رہنماء وڈیرہ محمد زمان لہڑی کی قیادت میں ٹکری محمد باران ٹکری محمد رفیق ٹکری نصراللہ ٹکری نصراللہ ٹکری نصیر احمد لعل شہ لہڑی شیر احمد لہڑی محمد یاسین لہڑی فقیر سلطان سمندر خان میر محمد لعل خان نعمت خان تاج محمد نے اپنے دیگر سینکڑوں ساتھیوں جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا علان کیا تقریب سے جمعیت کے رہنما سردار نور احمد نے بھی خطاب کیا صوبائی سالار حافظ محمد ابراہیم لہڑی نے کہا ہیکہ امریکہ افغانستان میں بدترین شکست سے دوچار ہوئے لیکن اپنی شرمندگی چھپانے کے لیئے پاکستان پر الزامات لگارہی ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو انہیں ہر جنگ میں شکست ہوئی ہیں اور افغانستا ن میں شکست کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہیں لیکن ہم انہیں بتا نا چاہتے ہیں کہ پاکستان تر نوالہ نہیں کہ امریکہ انہیں ہضم کرسکیں جمعیت کا ہر کارکن فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ رہینگیائی مسلمانوں پر ظلم کیا انتہائی کردی گئی ہیں مگر نام و نہاد انسانی حقو ق کی تنظیموں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہیں انہوں نے اقوام متحدہ اور اہ آئی سی کی خاموشی پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں تنظیمیں روہینگیائی مسلمانوں کے قتل میں برابر کے شریک ہیں صوبائی سالار حافظ محمد ابراہیم لہڑی نے کہا ہیکہ جوہان کی عوام کی جانب سے جمعیت میں شمولیت سے جمعیت یہاں ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہیں میں جمعیت میں شامل ہونے پر ان تمام قبائلیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔