سپینش فٹبال لیگ، بارسلونا نے ایبار کو 6-1 گول سے شکست دیدی، میسی کے 4گولز

بدھ 20 ستمبر 2017 21:57

سپینش فٹبال لیگ، بارسلونا نے ایبار کو 6-1 گول سے شکست دیدی، میسی کے 4گولز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) سپینش فٹبال لیگ کے میچ میں بارسلونا اور ایبار کی ٹیمیں ہوئیں ان ایکشن، بارسلونا نے آغاز سے ہی شاندار کھیل پیش کیا اور مخالف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔

(جاری ہے)

میچ کے 20ویں منٹ میں میسی نے پنلٹی کِک پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ ٹیم بارسلونا نے 38ویں اور 53ویں منٹ میں دو گولز مزید کر کے ایبار کی مشکلات بڑھائیں۔ 57ویں منٹ میں ایبار نے پہلا گول کر کے بارسلونا کی برتری کچھ کم کی تاہم اس کے بعد میسی کا خوب جادو چلا، وقفے وقفے سے انہوں نے 3 بار گیند کو جال کا راستہ دکھایا۔ مخالف ٹیم کا سکور ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکا۔

متعلقہ عنوان :