وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےعالمی بینک سے دیا مربھا شاڈیم کی تعمیرکیلیےمدد مانگ لی

وزیراعظم کی سربراہ عالمی بینک سے ملاقات،عالمی بینک کی پاکستان میں معاشی ترقی میں بہتری کی تعریف،عالمی بینک دیامربھا شاڈیم کی تعمیرکیلیے مدد فراہم کرے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 ستمبر 2017 19:53

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےعالمی بینک سے دیا مربھا شاڈیم کی تعمیرکیلیےمدد ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20ستمبر2017ء ) :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےعالمی بینک سے دیا مربھا شاڈیم کی تعمیرکیلیےمدد مانگ لی،وزیراعظم شاہد خاقان نے نیویارک میں سربراہ عالمی بینک کرسٹالیناجارجیوا سے ملاقات کی۔ جس میں مختلف امورمیں تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ عالمی بینک دیامربھا شاڈیم کی تعمیرکیلیے مدد فراہم کرے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نےتربیلا4 ،تربیلا 5 ،داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں مدد پرعالمی بینک کا شکریہ اداکیا۔ سربراہ عالمی بینک کاپاکستان کےساتھ کام جاری رکھنے کیلئے عزم کااظہار کیا۔ سندھ طاس معاہدےمیں پاکستان کاکردارمثبت اورتعمیری ہے۔ سندھ طاس معاہدے میں پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے۔ معاشی اصلاحات کےعمل میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ سربراہ عالمی بینک کرسٹالیناجارجیوا نے پاکستان میں معاشی ترقی میں بہتری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک اب معاہدے میں آگے جانےکا راستہ ڈھونڈ رہا ہے۔