سوئٹزر لینڈ بالخصوص گوری چمڑی ایشیا میں دہشت گردی بر آمد کر رہی ہے ، دفتر خارجہ سوئٹرز لینڈ کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدری کا حکم دے ، سوئس حکومت کے پاکستان مخالف اقدامات ناقابل قبول ہیں،چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کے ایوان بالا میں ریمارکس
جنیوا میں کالعدم بی ایل اے کی طرف سے پاکستان کے خلاف پوسٹرز لگانے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، پاکستان نے سوئس حکومت کے ساتھ اپنے خدشات اٹھائے ہیں، سوئس سفیر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا گیا ، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا جواب
بدھ 20 ستمبر 2017 21:58
(جاری ہے)
کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کو پاکستان، برطانیہ اور دیگر ممالک میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا چکا ہے۔ آزادی اظہار کے نام پر سوئس حکومت کی طرف سے پوسٹر لگانے کی اجازت دینا پاکستان کی علاقائی سالمیت اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اس مہم کے لئے بھاری رقم خرچ کی گئی اور بظاہر بھارت اس مہم کے پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سوئس حکومت کے ساتھ اپنے سنگین خدشات کا معاملہ اٹھایا ہے اور سوئس سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اور انہیں ایک احتجاجی مراسلہ دیا گیا اس کے علاوہ اقوام متحدہ میں سوئٹزرلینڈ میں مستقل نمائندے کو بھی اس حوالے سے ایک خط تحریر کیا گیا ہے۔ بعد ازاں چئیرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ کی حکومت پاکستان میں دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہی ہے ، سوئٹزر لینڈ کا یہ اقدام ناقابل قبول ہے ، ہمیں کہا جا رہا ہے کہ ہم دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں جبکہ اصل صورتحال یہ ہے کہ گوری چمڑی ایشیا میں دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ سوئس حکومت اپنے ہی موقف کی خلاف ورزی کر رہی ہے ، دفتر خارجہ سوئس حکومت سے متعلق سنجیدہ اقدامات اٹھائے اور سوئٹزر لینڈ کے سفیر کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا کہا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.