محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا خراب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،محمد نواز سوہو

پولیس رینجرز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسرز اور اہلکار کسی سے رعایت نہیں برتیں گے، ڈپٹی کمشنر خیرپور

بدھ 20 ستمبر 2017 21:51

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد نواز سوہو نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا خراب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا پولیس رینجرز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسرز اور اہلکار کسی سے رعایت نہیں برتیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلقہ کنگری کے پریالو، وڈا ماچھیوں، پیر گوٹھ ، احمد پور اور دیگر علاقوں میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے گزرگاہوں کے دورے کے موقع پر عوامی نمائندوں ، میڈیا اور اسٹیک ہولڈز سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی سی خیرپور نے کہا کہ ماتمی جلوسوں کے گزرگاہوں ، امام بارگاہوں، مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی، پینے کی صاف پانی کی فراہمی اور دیگر معاملات پر ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد ہوگا انہوں نے مختیارکار کنگری، ڈی ایس پی پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے ملازمین کو ہدایت کہ وہ محرم الحرام کے دوران دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کریں۔