نیب کی ٹیم کی جانب سے اسحاق ڈار کے گھر پر چھاپہ

نیب راولپنڈی کے افسر بھی ساتھ موجود تھے، گھر پر نہ ہونے کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی، ملازمین سے پوچھ گچھ نیب ٹیم نے گرفتاری کے حکامات اورتعمیلی سمن ملازمین سے وصول کرائے، چھاپہ نیب لاہور کے ڈی جی کی منظوری کے بعد مارا گیا

بدھ 20 ستمبر 2017 22:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) نیب کی ٹیم کی جانب سے اسحاق ڈار کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ چھاپہ نیب لاہورکی 2 رکنی ٹیم نے منسٹرز انکلیو میں اسحاق ڈار کے گھر مارا۔ اس دوران نیب راولپنڈی کے افسر بھی ساتھ موجود تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس کی نفری بھی نیب کی ٹیم کے ہمراہ چھاپے کیلئے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پہنچی۔ تاہم اسحاق ڈار کے گھر پر نہ ہونے کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔ اس موقع پر نیب ٹیم کی ٹیم نے اسحاق ڈار کے گھر پر موجود ملازمین سے پوچھ گچھ کی۔ ٹیم نے یقین دہانی کی کہ اسحاق ڈار گھر پر موجود نہیں ہیں۔ ٹیم کے تفتیشی افسر نادر سے ملازمین نے ٹیلیفون پرکسی کی بات بھی کرائی جس کے بعد نیب ٹیم نیگرفتاری کیاحکامات اورتعمیلی سمن ملازمین سیوصول کرائے۔ چھاپہ نیب لاہور کے ڈی جی کی منظوری کے بعد مارا گیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :