کراچی، عیسائی برادری کی شعبہ صحت، تعلیم اور سماجی کاموں میں بے تحاشہ خدمات ہیں، سید مراد علی شاہ

کراچی میں 56 اسکول، ہولی فیملی جیسے دیگر اسپتال، دارالسکون اور اسپشل بچوں کے تعلیم میں عیسائی برادری کی خدمات مذہبی سرحدوں سے بالاتر ہیں،وزیراعلی سندھ

بدھ 20 ستمبر 2017 23:00

کراچی، عیسائی برادری کی شعبہ صحت، تعلیم اور سماجی کاموں میں بے تحاشہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ عیسائی برادری کی شعبہ صحت، تعلیم اور سماجی کاموں میں بے تحاشہ خدمات ہیں، انہوں نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 56 اسکول، ہولی فیملی جیسے دیگر اسپتال، دارالسکون اور اسپشل بچوں کے تعلیم میں عیسائی برادری کی خدمات مذہبی سرحدوں سے بالاتر ہیں۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو وزیراعلی ہائوس میں آرچ بشپ جوزف کاٹس (Joseph Coutts)کی سربراہی میں عیسائی برادری کے 9 رکنی وفد سے ملاقات دوران کہی۔ ملاقات میں فادر صالح دیگو، سینٹ پیٹرک کیتھے ڈرل کے ماریو روڈریجیوس ریکٹر، وزیراعلی سندھ کے ساتھ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو، سابق اسپشل اسسٹنٹ نوید انتھنی، صوبائی اسمبلی کے ممبر سعید غنی اور وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکرٹری سہیل راجپوت موجود تھے۔

(جاری ہے)

کراچی کے عیسائی برادری کے رہنما آرچ بشف جوزف کاٹس نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ کیتھولک کمیونٹی بڑی تعداد میں کراچی میں مقیم ہیں، ہمیں قبرستان کی ضرورت ہے گورا قبرستان بالکل بڑھ گیا ہے۔ جس پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میں آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔ انہوں عیسائی برادری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ عیسائی برادری کی شعبہ صحت، تعلیم اور سماجی کاموں میں بے تحاشہ خدمات ہیں، کراچی میں 56 اسکول، ہولی فیملی جیسے دیگر اسپتال، دارالسکون اور اسپشل بچوں کے تعلیم میں عیسائی برادری کی خدمات مذہبی سرحدوں سے بالاتر ہیں۔

کراچی کے عیسائی برادری نے وزیراعلی سندھ کی کراچی میں امن و امان کی بحالی پر سراہتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ چرچ کے سیکیورٹی کے لیے بہتر انتظامات کئے جائیں۔ جس پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہم آپ کی خصوصی تقریبات کو باقائدہ سیکیورٹی دیتے ہیں،اگر کہیں سیکیورٹی کی مزید ضرورت ہے تو حکومت آپ کی ہر طرح سے مدد کرے گی۔ عیسائی برادری کے وفد نے وزیراعلی سندھ کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ وائے ایم سیYMC کے گرائونڈ پر کچھ بااثر لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے، عدالت میں کیس چل رہا ہے اور اس وقت زیر نگرانی میں ہے یہ گرائونڈ کرسچن کمیونٹی کو واپس دلوایا جائے، ہم یہاں اسپورٹس کرواتے ہیں۔

جس پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ وہ اس گرائونڈ پر خود بھی کرکٹ کھیل چکے ہیں، آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔عیسائی برادری کے وفد کی جانب سے بتایا گیا کہ میری ویل اولڈ ایج ہوم ویسٹ کی لیز ختم ہوگئی ہے جسکی آپ توسیع کرواکے دیں۔ جس پر وزیراعلی سندھ نے یقین دہانی کرواتے ہوئے مزید کہا کہ ہم کیتھولک یونیورسٹی کے لیے آپ کو لنک روڈ پر ایجوکیشن سٹی میں زمین بھی دیں گے۔ دریں اثنا وزیراعلی سندھ نے عیسانگری میں تجاوزات، نکاسی آب دیگر مسائل کی نشاندہی پر متعلقہ افسران کو مسائل حل کرنے کے لیے احکامات جاری کئے۔#