مارشل لا کی پیداوار شریف خاندان پاک فوج پر الزامات لگا رہا ہے، ملک میں انارکی پھیلانا چاہتا ہے، ذوالفقار خان کھوسہ

مجھے کیوں نکالا کا جواب والیم 10میں موجود ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 20 ستمبر 2017 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) سابق گورنر پنجاب ذوالفقار خان کھوسہ نے کہا ہے کہ مارشل لاء کی پیداوار شریف خاندان پاک فوج پر الزامات لگا رہا ہے اور ملک میں انارکی پھیلانا چاہتا ہے، مجھے کیوں نکالا کا جواب والیم 10میں موجود ہے، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار خان کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان مارشل لا کی پیداوار ہے شریف خاندان کو عدلیہ نے بہت مواقع دیے مگر وہ عدالت میں منی ٹریل جمع نہیں کرا سکے، شریف خاندان کے حکمران اداروں کو اپنے تابع کرنا چاہتے ہیں، انہیں بتایا کہ یہ لوگ پاکستان کی مسلح افواج پر الزامات لگا رہے ہیں اور ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا کا جواب جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10میں موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :