محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تمام سکیورٹی ادارے ہا ئی الرٹ ہیں ،

پولیس،رینجرز اور گلگت بلتستان سکا ئوٹس محرم الحرام میں سکیورٹی کو کنٹر ول کر ینگے، گلگت شہر سمیت دیگر تمام شہروں کیلئے سیکیورٹی پلا ن تشکیل دینے کے احکا مات دیئے جا چکے ہیں،صوبائی وزیر اطلاعات و پلاننگ اقبال حسن

بدھ 20 ستمبر 2017 23:09

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات و پلاننگ اقبال حسن نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے تمام سکیورٹی ادارے ہا ئی الرٹ ہیں ،پولیس،رینجرز اور گلگت بلتستان سکا ئوٹس محرم الحرام میں سکیورٹی کو کنٹر ول کر ینگے ۔گلگت شہر سمیت دیگر تمام شہروں کیلئے سیکیورٹی پلا ن تشکیل دینے کے احکا مات دیئے جا چکے ہیں ۔

قیا م امن اور بحا لی امن میں سکیورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ علما ئے کرا م کا بھی نما یا ں کر دار ہے، علما ئے کرا م اپنی تقاریر اور خطبات کے ذریعے امن اور محبت کا پیغام دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے عوام میں امن سے محبت کا شعور بیدار ہو رہا ہے ۔انہوں نے بروز بدھ مزید کہا کہ صو با ئی حکو مت گلگت بلتستان کی تعمیر و تر قی کیلئے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الر حمن کی قیادت میں محنت سے کام کررہی ہے ،ہم چا ہتے ہیں کہ گلگت بلتستان پا کستان کے دیگر شہروں کی برابر تر قی کر ے، رو زگا ر کے نئے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ پڑ ھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کو روزگا ر ملے ۔

(جاری ہے)

نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں ،نو جوان کو مثبت سرگر میوں میں مصروف رکھنے کیلئے صو با ئی حکو مت کئی اہم اور سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ۔اخوت کے ذریعے آسان شرا ئط پر قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ پرائم منسٹر یوتھ لو ن سکیم اور یو تھ سکل پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے ہنر سیکھنے اور کا روبار کر نے کے مواقع فراہم کررہے ہیں ۔