اسحاق ڈار کو فوری طور پر وزارت سے استعفیٰ دے دینا چاہیے، اچھا نہیں لگتا کہ وزیر کے وارنٹ گرفتار ی جاری ہوں ، وہ عہدے پر رہے

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما غوث بخش مہرکی میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 ستمبر 2017 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما غوث بخش مہر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر وزارت سے استعفیٰ دے دینا چاہیے اچھا نہیں لگتا کہ وزیرکے وارنٹ جاری ہوں اور وہ عہدے پر رہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے غوث بخش مہر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر وزارت سے استعفیٰ دے دینا چاہیے اچھا نہیں لگتا کہ منسٹر کے وارنٹ جاری ہوں ،اور وہ عہدے پر رہے انہوں نے کہا کہ وزرا کو ذمہ داری دیکھانی چاہیے وزرا کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہیے سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے حکومت میںتضاد نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :