ڈاکٹر امجد کا پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں میچ کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم

پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور ہمیں کھیلوں کے فروغ کے لیئے کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کے دشمن ہمیشہ مختلف طریقوں سے ہمارے خلاف سازشیں کرتے آئے ہیں ، پاک فوج نے پہلے کی طرح نئی سازش بھی ناکام بنادی ہے آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجد کا بیان

بدھ 20 ستمبر 2017 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجد نے پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں منعقد ہونے والے میچ کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور ہمیں کھیلوں کے فروغ کے لیئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارٹی سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج ملک میں قیام امن کے ساتھ ساتھ ارض پاک پر دشمنوں کی جانب سے لگائے گئے داغوں کو ختم کرنے کے لیئے بھی بطریق احسن کام کر رہی ہے، سیکرٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم امن اور کھیل پسند ہے اور ہماری فوج دیگر معاملات کی طرح اس معاملے میں بھی خراج تحسین کی حقدار ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فوج نے کھیلوں کے کامیاب انعقاد میں اپنا کردار ادا کر کے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی بیرونی مہمان کو کوئی خطرہ نہیں، ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن ہمیشہ مختلف طریقوں سے ہمارے خلاف سازشیں کرتے آئے ہیں اور بین الاقوامی ٹیموں کے پاکستان نہ آنے میں بھی دشمن ممالک کا ہاتھ ہے لیکن پاک فوج نے کھیلوں کے انعقاد سے ہمارے دشمن کی یہ سازش بھی پہلے کی طرح ناکام کر دی ہے۔