لاہور:65سرکاری سکولوں میں ہیڈ ماسٹرز کی سیٹیں خالی ، رانا مشہود احمد نے نوٹس لے لیا

بدھ 20 ستمبر 2017 23:32

لاہور:65سرکاری سکولوں میں ہیڈ ماسٹرز کی سیٹیں خالی ، رانا مشہود احمد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر صحت رانا مشہود احمد خان نے شہر کے 65 سرکاری سکولز میں ہیڈ ماسٹرز کی خالی سیٹوں پر نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ ماسٹرز کی خالی سیٹیں 2 ہفتوں میں پر کرنے کی ہدایت جاری کر دی، اس سلسلے میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو سنیارٹی لسٹیں فائنل کر کے ہیڈ ماسٹرز کی تقرریاں کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، اس کے برعکس میونسپل کارپوریشنز کے 65 سکولز میں 17 ہیڈ ماسٹرز کی سیٹیں خالی ہیں۔

متعلقہ عنوان :