پولیس افسران روڈ یوزرز کے سفر کو محفوظ بنانے اور قومی شاہرات پرفرینڈلی ماحول کے ساتھ بروقت اور موثر مدد کو یقینی بنائیں

آئی جی ہائی اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سیدکلیم امام کا مری ایکسپریس وے پر موٹروے پولیس افسران کی اجلاس سے خطاب

بدھ 20 ستمبر 2017 23:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سیدکلیم امام نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس افسران روڈ یوزرز کے سفر کو محفوظ بنانے اور قومی شاہرات پرفرینڈلی ماحول کے ساتھ بروقت اور موثر مدد کو یقینی بنائیں، بہترین رویوں کی وجہ سے ہی موٹروے پولیس کے افسران نے محکمے کا نام روشن کیا ہے، لوگوں کی مدد عبادت سمجھ کر کریں اوراس محکمے کا نام جو پوری دنیا میں عزت و احترام سے لیا جاتا ہے کو قائم رکھنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھیں۔

وہ بدھ کو مری ایکسپریس وے پر موٹروے پولیس افسران کی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے مری ایکسپریس وے پرپولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پولیس کے افسران کی ویلفیئر اور محکمہ کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہے ہیں اور ہم اپنے افسران کی ہر ممکن ضرورت کا خیال رکھیں گے اور اپنے فیلڈ افسرا ن سے چاہتے ہیں کہ وہ قومی شاہرات پرعوام کی بر وقت مدد اور زیادہ سے زیادہ خدمت کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل نے کہا حادثات پر قابو پانے کے لئے لین ڈسپلن پر عمل درآمد کروایا جائے اور مسافروں کی سیکیورٹی اور رول آف لاء کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی مشکل کی صورت میں روڈ یوزرز کی مدد کرنے کے فلسفے کو ہر حال میں اپنی ترجیحات میں اول رکھیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بہترین رویوں کی وجہ سے ہی موٹروے پولیس کے افسران نے محکمے کا نام روشن کیا ہے، لہذا لوگوں کی مدد عبادت سمجھ کر کریں اور اس محکمے کا نام جو پوری دنیا میں عزت و احترام سے لیا جاتا ہے کو قائم رکھنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھیں۔

آئی جی ڈاکٹر سید کلیم امام نے مزید کہا کہ روڈ سیفٹی اور ٹریفک ڈسپلن انسانی زندگی کا ایک لازمی جزو ہے، موٹروے پولیس کے مقاصد میں سب سے زیادہ اہمیت روڈ سیفٹی کی ہے لہ-ذا بریفنگ ایجوکیشن اور مثبت انداز میں قانون کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے قومی شاہرات پر ٹریفک ڈسپلن قائم کرکے حادثات کی شرح کو کم سے کم کرنے مزید اور بہتر اقدمات کئے جائیں ۔ خطاب کے آخر میں انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلیم امام نے افسران و ملازمان کے مسائل سنے اور ان مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایس پی مری ایکسپریس وے زاہد بخاری اور ڈی ایس پی رضوان عباسی اور دیگر سینئر افسران بھی موجودتھے

متعلقہ عنوان :