نیب لاہور ٹیم کی اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے گھر آمد ،ْ ملازمین سے پوچھ گچھ

عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ٹیم کا منسٹر انکلیو میں اسحاق کے گھر جانا رسمی کارروائی تھی ،ْترجمان نیب

بدھ 20 ستمبر 2017 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں دائر ریفرنس کی سماعت کے دوران وزیر خزانہ اسحق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی ٹیم دارالحکومت میں ان کے گھر پہنچی اور ملازمین سے پوچھ گچھ کی۔

(جاری ہے)

نیب کے ترجمان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ٹیم کا منسٹر انکلیو میں ان کے گھر جانا ایک رسمی کارروائی تھی، کیونکہ اسحٰق ڈار اس وقت لندن میں موجود ہیں۔انہوںنے کہاکہ نیب ٹیم نے گرفتاری کے احکامات اور تعمیلی سمن وزیر خزانہ کے ملازمین سے وصول کرائے۔

متعلقہ عنوان :