ریڈ کراس ناروے کی ٹیم کا سلہ ،سوہال ،کھرانہ اور جاگل کا دورہ، مستحق بچوں میں وہیل چیئرز تقسیم کیں

بدھ 20 ستمبر 2017 23:58

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کی خصوصی دلچسپی سے ریڈ کراس ناروے کے وفد کا سلہ ،سوہال ،کھرانہ اور جاگل کا دورہ کیا۔ ریڈ کراس ناروے کی ٹیم نے مستحق بچوں میں وہیل چیئرز تقسیم کیں اور مستقبل میں بھی ایسے کاموں میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر سے خصوصی تعاون کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے علاقے میں ایک نئے ہسپتال کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی اور متعلقہ دیہات میں صحت کے حوالے سے معذور بچوں کا جائزہ لیا۔ اس مو قع پر ٹیم کے ہمراہہانے سوراج، نینا لارسن،ایرلڈ بلومکوزٹ،ٹرولز زینر ہنرکن، اسمنڈ سکریٹنگ ھسلی، اسٹرڈ ای سلیٹن، محمد فہیم کنٹری پروگرام مینجر نارویجن ریڈ کراس، خالد مجیدنیشنل میڈیا کواڑڈینیٹر ہلال احمر، متین سعید پروگرام ڈائریکٹر نارویجن ریڈکراس، سردار سمیع اللہ پروگرام مینجروولینٹری ہلال احمر،مقصود اکرم پروگرام آفس ڈیزاسٹر مینجمنٹ ہلال احمراور عبدالمتین آفس انچارج ہلال احمر چوہدری فیصل گجر، چاند بابو گجراتی، چوہدری ٹکا خاںوغیر ہ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :