محرم الحرام کی مجالس اورجلوسوں کیلئے سکیورٹی پلان جاری ، فوج اور رینجرز کی کمپنیاں دستیاب ہونگی

بدھ 20 ستمبر 2017 23:50

ٰٖفیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) فیصل آباد پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کردیا۔ضلع بھر میںمحرم الحرام کی 1281 مجالس اور 443جلوس منعقد ہونگے۔تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر کی منظوری سے محرم الحرام کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات پر نفری کی تعیناتی کا سیکورٹی پلان جاری کردیا ہے۔سی پی او آفس کے مطابق کل جلو س 443جن میں اے کیٹگری کی35،بی کیٹگری کی65اور سی کیٹگری کی343 ہیںجبکہ کل مجالس 1281جن میںاے کیٹگری کی53،بی کیٹگری کی77اور سی کیٹگری کی1151ہیں۔

سکیورٹی پلان کے مطابق فیصل آباد پولیس کے 22 ایس پیز و ڈی ایس پیز،55 انسپکٹرز،315 سب انسپکٹرز،737 اے ایس آئیز اور7722 ہیڈکانسٹیبلان وکانسٹیبلان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ مزیدکسی بھی قسم کی صورتحال کیلئے پنجاب کانسٹیبلری کی30 پلاٹون،زیر تربیت پولیس افسران کی25 ریزروز،رینجرز کی 06 اور آرمی کی03 کمپنیز دستیاب ہونگی، جلوس اور مجالس کو تین کیٹگری اے ،بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مجالس اور جلوس کی سکیورٹی کو تین درجات میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ د رجہ اول جلوس میں 2 ڈی ایس پی ،16 ماتحت افسران اور85 کانسٹیبلان ،درجہ دوئم جلوس میں ایک ڈی ایس پی،07 ماتحت افسران اور48 پولیس اہلکار جبکہ درجہ سوئم میں جلوس کے لئے 04 ماتحت افسران اور25 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ اسی طرح درجہ اول مجلس کے لئے ایک ڈی ایس پی ،04 ماتحت افسران اور24 کانسٹیبلان ، درجہ دوئم مجلس کے لئے 02 ماتحت افسران،15 کانسٹیبلان اوردرجہ سوئم مجلس کیلئے ایک ماتحت افسر اور13 کانسٹیبلان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :