پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ، حکمرانوں کے اقتدار کو ضرور خطرہ ہے ، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کسی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی،بھٹو کے دیے ہوئے آئین کا تحفظ کیا جائیگا ، ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب مسلم لیگ ن ٹوٹنے جا رہی ہے اسی لیے پیپلز پارٹی کی کردار کشی کر رہی ہے،یوسف رضا گیلانی

بدھ 20 ستمبر 2017 23:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن حکمرانوں کے اقتدار کو ضرور خطرہ ہے ، پیپلز پارٹی بھٹو کے آئین کو نا اہل حکمرانوں کو بچانے کے لیے کسی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ بھٹو کے دیے ہوئے آئین کا تحفظ کیا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منصوعی سیاستدان آتے جاتے رہینگے بھٹو شہید کبھی بے نظیر اور کبھی بلاول بھٹو کی شکل میں زندہ رہیگا اور عوام کے حقوق کی حفاظت کرتے رہینگے اداروں سے ٹکرانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہ ہے ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ ن ٹوٹنے جا رہی ہے اسی لیے پیپلز پارٹی کی کردار کشی کر رہی ہے اور اپنے گھناونے عزائم کو پورا کرنا چاہتی ہے لیکن نون لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیگی ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں انقلاب آئیگا ۔ جلسہ سے سابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو ، قمر زماں کائرہ ، ندیم افضل چن اور مہر غلام فرید کاٹھیا سابق وفاقی وزیر نے بھی خطاب کیا ۔