سینیٹر اسحاق ڈار نے نیب کی طرف سے گھر پر چھاپے کی تردید کردی

میرے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا ، میں اس وقت لندن میں ہوں اور اپنے تمام معاملات پر غور کررہا ہوں ،وزیر خزانہ

جمعرات 21 ستمبر 2017 00:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیب کی طرف سے گھر پر چھاپے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا ، میں اس وقت لندن میں ہوں اور اپنے تمام معاملات پر غور کررہا ہوں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسحاق ڈار نیب کی طرف سے ان کے گھر پر چھاپے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت لندن میں ہوں ۔ میرے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا ۔ میں اپنے تمام معاملات پر غور کر رہا ہوں کہ ان معاملات سے کیسے نمٹنا ہے ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ لندن میں کلثوم نواز کی سرجری ہو رہی ہے ۔ کلثوم نواز صاحبہ کی صحتیابی تک وطن واپس نہیں آسکتا۔ …

متعلقہ عنوان :