ملکہ ترنم نور جہاں کی 91 ویں سالگرہ پر گوگل کا خصوصی ڈوڈل سے خراج عقیدت۔

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 21 ستمبر 2017 02:18

ملکہ ترنم نور جہاں کی 91 ویں سالگرہ پر گوگل کا خصوصی ڈوڈل سے  خراج عقیدت۔

آج ملکہ ترنم نور جہاں کی 91 ویں سالگرہ ہے۔ برصغیر پاک و ہند کے کروڑوں  افراد کے دلوں پر اپنے سُروں سے راج کرنے والی  ملکہ ترنم نورجہاں کی سالگرہ پر گوگل نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ گوگل نے اُن کی سالگرہ پر گوگل پاکستان کے ہوم پیج کو اُن کے ڈوڈل سے سجایا ہے۔
ملکہ ترنم نورجہاں قصور، پنجاب میں ایک مقامی موسیقار کے گھر پیدا ہوئی۔

اُن کے پیدا ہونے پر اُن کا نام اللہ رکھی وسائی  رکھا گیا۔

(جاری ہے)

  انہوں نے موسیقی میں اپنے کیئرئیر کا آغاز 5 سال کی عمر میں ہی کر دیا تھا۔پہلے پہل انہوں نے چھوٹے تھیٹر میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد وہ خاندان کے ساتھ کلکتہ منتقل ہوگئیں۔ بڑے سٹیج پر کام کرنے کے بعد وہ بتدریج سلور سکرین پر چھا گئیں۔
تقسیم کے بعد ملکہ ترنم نورجہاں پاکستان منتقل ہوگئیں اور اپنی آواز کا جادو جگاتی رہیں۔ 1965 کی جنگ میں انہوں نے پاک بھارت جنگ کے دوران اپنے نغموں سے جوانوں کے دلوں کو بھی خوب گرمایا۔اُن کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نےا نہیں ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا۔