مالی سال 2017-18ء میں سمندری خوراک کی برآمدات میں 20 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

جمعرات 21 ستمبر 2017 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) مالی سال 2017-18ء میں سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں 20 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست کے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات میں 3 ہزار میٹرک ٹن کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 13 ہزار 648 میٹرک ٹن تک بڑھ گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 10 ہزار 648 میٹرک ٹن سمندری خوراک برآمد کی گئی تھی۔

پی بی ایس کے مطابق اگست 2016ء کے مقابلہ میں اگست 2017ء کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات میں 24.13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اگست 2016ء کی 18.368 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلہ میں اگست 2017ء کے دوران 22.800 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ بلحاظ وزن برآمدات میں 38 فیصد کے اضافہ سے برآمدات 6414 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 8827 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں۔

متعلقہ عنوان :