شعبہ تعلیم میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صنفی تفریق کے خاتمے کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے ‘

اعلیٰ تعلیم میں ترقی کیلئے حکومت نے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا ‘ تعلیم کے فروغ کیلئے موجودہ حکومت پر عزم ہے ‘ تعلیم کے شعبے میں معیار کی بہتری انتہائی ضروری ہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 21 ستمبر 2017 11:44

شعبہ تعلیم میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صنفی تفریق کے خاتمے کیلئے ..
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شعبہ تعلیم میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صنفی تفریق کے خاتمے کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے ‘ اعلیٰ تعلیم میں ترقی کیلئے حکومت نے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا ہے ‘ تعلیم کے فروغ کیلئے موجودہ حکومت پر عزم ہے ‘ تعلیم کے شعبے میں معیار کی بہتری انتہائی ضروری ہے۔

وہ گزشتہ روز یہاں جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن پرنوبل انعام یافتہ پاکستانی نژاد ملالہ یوسفزئی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ،اس دوران وزیراعظم نے ملالہ یوسفزئی کی تعلیم کی کوششوں کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تعلیم حکومت کی ترجیح ہے جس کے فروغ کیلئے موجودہ حکومت پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں چار سال میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

تمام وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ تعلیم کے فروغ کیلئے کوششیں تیز کریں۔ پنجاب میں ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون سے سکول میں داخلہ لینے والے طلباء کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ شعبہ تعلیم میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صنفی تفریق کے خاتمے کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم میں ترقی کیلئے حکومت نے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں معیار کی بہتری انتہائی ضروری ہے۔ اس موقع پر ملالہ یوسفزئی نے کہاکہ وزیر اعظم کی تعلیم کے فروغ میں دلچسپی قابل قدر ہے۔ …