سعودی عرب ، قطرکی برطانیہ سے 24 ٹائی فون طیارے خریدنے کی ڈیل کے بعد سعودی عرب نے بھی برطانیہ سے فوجی تعاون کا معاہدہ کرلیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 11:50

سعودی عرب ، قطرکی برطانیہ سے 24 ٹائی فون طیارے خریدنے کی ڈیل کے بعد سعودی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2017ء) حال ہی میں قطر نے برطانیہ سے 24 ٹائی فون طیارے خریدنے کی ڈیل کی تھی ۔ جس کے بعد سعودی عرب نے بھی برطانیہ کے ساتھ فوجی تعاون کا معاہدہ کر لیا۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد بن سلمان اور برطانوی وزیر خارجہ فیلن نے ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لئے مل کر کوشش کرنے پر اتفاق کیا ہے اور اب سے وہ دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو فروغ دینے میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :