ایچ ٹی سی کا اپنا ایک یونٹ گوگل کو 1.1 بلین ڈالر میں فروخت کرنے کا اعلان

جمعرات 21 ستمبر 2017 12:44

ایچ ٹی سی کا اپنا ایک یونٹ گوگل کو 1.1 بلین ڈالر میں فروخت کرنے کا اعلان
تائپے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) تائیوانی کمپنی ایچ ٹی سی نے اپنے سمارٹ فونز سازی کے ایک یونٹ کو امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر میں فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایچ ٹی سی کے مطابق ان کا گوگل کے ساتھ سودا طے پا گیا ہے جس کے تحت اس کے 2000 ملازمین یا نصف کے قریب ریسرچ سٹاف گوگل کے لئے کام کرے گا۔انھوں نے بتایا کہ سودا 1.1 بلین ڈالر میں طے پایا ہے جو آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں مکمل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :