چین صدر کا میکسیکو میں زلزلہ سے ہونیوالی تباہی پر اظہار افسوس

عوام صدر پینا نیٹو کی قیادت میں تباہی پر قابو پالیں گے،میکسیکو کے صدر کے نام پیغام

جمعرات 21 ستمبر 2017 12:49

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) چین کے صدر شی جن پھنگ نے میکسیکو کے صدر انریک پینا نیٹو سے مرکزی میکسیکو میں زلزلہ سے ہونیوالی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ،میکسیکو کے صدر کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں چینی صدرنے کہا ہے کہ انہیں زلزلے سے ہونیوالی تباہی پر گہرا صدمہ پہنچا ہے ، اس لئے ان کی طرف سے میکسیکو کے عوام کو ان کا ہمدردی کا پیغام پہنچایا جائے کہ وہ متاثرین کے دکھ میں شریک ہیں اور زخمی ہونیوالے افراد کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

چینی صدر نے یقین ظاہر کیا ہے کہ میکسیکو کے عوام صدر پینا نیٹو کی قیادت میں اس تباہی پر قابو پالیں گے اور اپنے گھروں کی تعمیر کر لیں گے۔چینی صدرنے مزید کہا کہ چین میکسیکو کے عوام کی تعمیر نو اور ریلیف میں مدد دینے کیلئے تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :