Live Updates

عمران خان کا میرانشاہ میں کھیلے جانے والے کرکٹ میچ کا خیر مقدم

جمعرات 21 ستمبر 2017 12:23

عمران خان کا میرانشاہ میں کھیلے جانے والے کرکٹ میچ کا خیر مقدم
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21ستمبر۔2017ئ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میرانشاہ میں کھیلے جانے والے کرکٹ میچ کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان کاکہنا تھا کہ میران شاہ میں کھیلنے والے ٹی ٹونٹی میچ سے بہت خوش ہوں،بہت زیاد ہ خون خرابے کے بعد شمالی وزیرستان کے لوگوں کو تفریح مہیا کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام آج پاکستان اور یو کے میڈیا الیون کے مابین ٹی ٹونٹی میچ کا انعقاد کیا ہے جس میں انضمام الحق ، شاہد آفریدی ، یونس خان،کامران اکمل،جنید خان اور عمر امین سمیت دیگر کرکٹر حصہ لے رہے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :