نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی بھارتی فلمسٹار پریانکا چوپڑا سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 ستمبر 2017 12:44

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی بھارتی فلمسٹار پریانکا چوپڑا سے ..
امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2017ء) : نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی بھارتی فلمسٹار اور اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر پریانکا چوپڑا سے ملاقات ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گلوبل گولز ایوارڈ کی تقریب میں ہوئی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے پریانکا چوپڑا کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ میری ملاقات پریانکا چوپڑا سے ہوئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پریانکا چوپڑا نے بھی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کے بعد اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ملالہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میری ملاقات تم سے ہو گئی، تم بے حد نوجوان اور اچھے دل کی مالک ہونے کے ساتھ ساتھ گراں قدر کامیابیوں کی حامل بھی ہو۔ اور مجھے اس پر فخر ہے۔
پریانکا چوپڑا نے انسٹا گرام پر ملالہ یوسفزئی کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ میں اس نوجوان خاتون کی کامیابی، صاف دل اور اس کی پُر کشش شخصیت پر ایک پورا ناول لکھ سکتی ہوں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں تم سے دوبارہ ہندی یا اُردو میں بات کرنے کے لیے منتظر رہوں گی۔

متعلقہ عنوان :