بحرالکاہل کے جزیرے و نو آتے میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

جمعرات 21 ستمبر 2017 13:37

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) بحرالکاہل کے جزیرے ونو آتے میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکی جیالوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ گئی جس کا مرکز دارالحکومت پورٹ ویلا کے جنوب مشرق میں 143 کلومیٹر کے فاصلے پر 200کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

(جاری ہے)

حکام نے کہا ہے کہ زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی سونامی کی واننگ جاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ زلزلے کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے کسی نقصان کا خطرہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :