محرم الحرام کے دوران کسی بھی معلومات کیلئے فوکل پرسن مقرر

جمعرات 21 ستمبر 2017 14:17

محرم الحرام کے دوران کسی بھی معلومات کیلئے فوکل پرسن مقرر
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی 144 تحصیلوں میں محرم الحرام کے دوران کسی بھی معلومات کیلئے تحصیل سطح پر انتظامیہ نے اپنے اپنے فوکل پرسن مقرر کردیئے ہیں، جن کے موبائل فون اور سرکاری ٹیلی فون نمبرز مشتہر کئے جارہے ہیں تاکہ کسی بھی کسی کی معلومات کیلئے ان فوکل پرسن سے رابطہ کیا جاسکے،اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور 36 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور 9 ڈویژنز کے کمشنرز کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی اپنی سطح پر فوکل پرسن تعینات کریں، جہاں پر محرم الحرام اور شہر کے بارے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس کی فوری اطلاع فوکل پرسن کو دیں تاکہ یہ میڈیا کے نمائندوں سے رابطہ کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :