Live Updates

عمران خان اتنے بڑے چیمپئن ہیں تو کرپشن کے الزامات ثابت کریں، شہباز شریف

جمعرات 21 ستمبر 2017 15:20

عمران خان اتنے بڑے چیمپئن ہیں تو کرپشن کے الزامات ثابت کریں، شہباز ..
ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اتنے بڑے چیمپئن ہیں تو کرپشن کے الزامات ثابت کریں،جس شخص کو آدھے گھنٹہ پہلے کے اپنے ہی الفاظ کا پتانہ ہواس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے،پشاور میں ڈینگی کی وبا آئی تو عمران خان پہاڑوں کی سیر پر چلے گئے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں سڑک کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے الزام لگائے کہ شہباز شریف نے 27 ارب روپے کی رشوت لی اور جب میٹرو ملتان کا بے بنیاد الزام جوڑا گیا تو مجبورا مجھے پریس کانفرنس کرنا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 48 گھنٹے میں ثبوت پیش کئے جائیں اور عمران خان کو عدالت لے کر گیا تو وہ پیش ہی نہیں ہوئے، اگر وہ اتنے ہی بڑے چیمپئن ہیں تو عدالت میں کرپشن کے الزامات ثابت کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ نواز شریف اور شہباز شریف ڈینگی برادران ہیں لیکن جب پشاور میں ڈینگی کی وبا آئی تو عمران خان پہاڑوں کی سیر پر چلے گئے۔شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد بھی پاکستانی ہیں اور ہماری دعا ہے کہ جلد سے جلد وہاں سے یہ وبا ختم ہو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات