میرپور کے عوام نے منگلا ڈیم کی شکل میں دوہری قربانی دی پانی کی قلت برداشت نہیں کی جائے گی ‘محکمہ واٹر سپلائی سیکٹر ای ٹو کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک بندکرے

میرپور کی ممتاز سیاسی شخصیت چوہدری طاہر نذیر کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 21 ستمبر 2017 15:33

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) میرپور کے عوام نے منگلا ڈیم کی شکل میں دوہری قربانی دی پانی کی قلت برداشت نہیں کی جائے گی محکمہ واٹر سپلائی سیکٹر ای ٹو کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک بندکرے میرپور شہر کی عوام نے منگلاڈیم کی شکل میں اپنے اباواجداد کی قبروںکو پانی کی نظر کیامحکمہ واٹر سپلائی عوام کے ساتھ مذاق بند کرئے میرپور شہر کے باسی اپنے حقوق کیلئے جاگ رہے ہیں پانی کی قلت اہلیان میرپور کے ساتھ کھلواڑ ہے سیکٹر ای ٹو کے عوام کو مجبور نہ کیا جائے کہ وہ سڑکوں پر نکلیں ان خیالات کا اظہار میرپور کی ممتاز سیاسی شخصیت چوہدری طاہر نذیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرپور شہر کی تعمیر ترقی کیلئے نوجوان قیادت کو میدان میں آنا چاہیے میرپور شہر تارکین وطن کا بھی شہر ہے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رضا کو میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ڈائریکٹر جنرل تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ ترقیات میرپور میں اعجاز رضا جیسے ہونہار او رقابل اعتماد نوجوان کی تعیناتی سے شہریوں کے مسائل بخوبی اور احسن طریقہ سے حل ہونگے ، ایم ڈی اے میں کرپشن اور قبضہ مافیا کا خاتمہ انشاء اللہ ان کی تعیناتی سے ممکن ہو سکے گا، اعجاز رضا میرپور سے تعلق رکھنے والے ایک ایماندار اور بھرپور سیاسی رواداریوں کا خیال رکھنے والی شخصیت ہیں ان کی تعیناتی میرپور کے عوام کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے جو انتہائی شاندار فیصلہ ہے میرپور کی ممتاز سیاسی شخصیت چوہدری طاہر نذیر نے کہا کہ اعجاز رضا کو میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں ،چوہدری اعجاز احمد رضاکا ادارہ ترقیات کا ڈی جی بننے سے شہریوں کے مسائل کے حل میں اہم پیش رفت واقعہ ہونگی ان کی تعینات انتہائی احسن اقدام ہے اس وقت ادارہ ترقیات میرپور میں شہریوں کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے جن میں سب سے بڑا مسئلہ تارکین وطن کی جائیدادوں پر پلاٹ مافیا اور قبضہ مافیا کی ملی بھگت سے دو نمبر فائلوں کے ذریعے قبضہ کیا گیا ہے اس اہم مسئلہ کی وجہ سے تارکین وطن کی جائیدادیں جہاں غیر محفوظ ہو چکی ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ چوہدری اعجاز رضابحیثیت ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے میرپور کے عوام کے تمام تر مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ شہریوں کی ادارہ ترقیات کے حوالہ سے درپیش مشکلات کے حل میں بھی اہم کردارادا کرنے اپنا کردارادا کرینگے میرپور کی ممتاز سیاسی شخصیت چوہدری طاہر نذیر نے کہا کہ محکمہ واٹر سپلائی اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے ای ٹو میں پانی کے حوالے سے پائی جانے والی بے چینی کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدمات اٹھائے ورنہ شدید احتجاج سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :