اسحاق ڈار پہلا شخص ہوگا جو بطور وزیر خزانہ جیل جائے گا،پوری قوم کو ایسے مجرم کے پکڑے جانے پر خوشی ہوگی،وقت آگیا ہے کہ بُرے مگر مچھوں سے ملک کو صاف کیا جائے،شاہد خاقان عباسی کو جو امریکہ کہے گا وہی بولے گا،وہاں جاکر ان کی ٹانگیں کانپتی ہیں،عوامی پارٹی کے سربراہ اسمبلی جمشید دستی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 ستمبر 2017 15:49

اسحاق ڈار پہلا شخص ہوگا جو بطور وزیر خزانہ جیل جائے گا،پوری قوم کو ایسے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) عوامی پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار پہلا شخص ہوگا جو بطور وزیر خزانہ جیل جائے گا،پوری قوم کو ایسے مجرم کے پکڑے جانے پر خوشی ہوگی،وقت آگیا ہے کہ بُرے مگر مچھوں سے ملک کو صاف کیا جائے،شاہد خاقان عباسی کو جو امریکہ کہے گا وہی بولے گا،وہاں جاکر ان کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ اسحاق ڈار پہلا شخص ہوگا جو بطور وزیر خزانہ جیل جائے گا،اسے شرم آنی چاہیے اور وزارت سے استعفیٰ دینا چاہیے،انہوں نے کہا کہ ہمیشہ غریب پکڑا جاتاہے ،اب بڑے مگر لٹیریپکڑے جائیں گے،یہ جتنے غوطے لگائیں گے بچ نہیں پائیں گے،ہماری آزاد عدلیہ ہے ،عدلیہ کے سامنے پیش ہوں ،جمشید دستی نے کہا کہ ان کی کوئی جگہ پاکستان میں نہیں ہے،ان کے بچائو کا کوئی راستہ نظر نہیں آتا،وقت آگیا ہے کہ بڑے مگر مچھوں سے ملک کو صاف کیا جائے۔

اسحا ق ڈار وزرت لینی ہی نہیں چاہیے تھی۔پوری قوم ایسے مجرم کے پکڑے جانے خوش ہوگی،۔جمشید دستی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کوجو امریکہ کہے گا وہی بولے گا۔ وہاں جاکر ان کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔ اقوام متحدہ مسلمانوں کی دشمن ہے۔