وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹائی نہ لگانے کے راز سے پردہ اٹھادیا

ٹائی دو مواقع پر لگانی چاہیے اپنی شادی کے دن اور دوسرا کسی کی موت پر،صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 21 ستمبر 2017 16:54

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی نائب صدر سے ملاقات کے دوران ٹائی نہ لگانے کے راز سے پردہ اٹھادیا ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہیں زمانہ طالبعلمی کے دوران امریکی کالج میں پڑھایا گیا تھا کہ ٹائی دو مواقع پر لگانی چاہیے، ایک اپنی شادی کے دن اور دوسرا کسی کی موت پر ، نہ تو میری شادی ہے اور نہ ہی کوئی مرگ ہوئی ہے اس لیے ٹائی نہیں لگائی۔

واضح رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پنس سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹائی نہیں لگائی تھی جس پر چہ میگوئیاں کی جا رہی تھیں۔ اس کے علاوہ بھی انہوں نے اب تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک بار بھی ٹائی نہیں لگائی اور یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ جب و ہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے تو کیا اس وقت بھی ٹائی نہیں لگائیں گی

متعلقہ عنوان :