مالی سال 2017-18 میں سمندری خوراک کی برآمدات میں 20 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) مالی سال 2017-18 میں سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں 20 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست کے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات میں 3 ہزار میٹرک ٹن کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 13 ہزار 648 میٹرک ٹن تک بڑھ گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 10 ہزار 648 میٹرک ٹن سمندری خوراک برآمد کی گئی تھی۔

پی بی ایس کے مطابق اگست 2016 کے مقابلہ میں اگست 2017 کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات میں 24.13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اگست 2016 کی 18.368 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلہ میں اگست 2017 کے دوران 22.800 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ بلحاظ وزن برآمدات میں 38 فیصد کے اضافہ سے برآمدات 6414 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 8827 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں۔۔

متعلقہ عنوان :