رواں مالی سال کے دوران ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) مالی سال 2017-18 کے دوران ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 15.65 فیصد کے اضافہ سے برآمدات 418.63 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ فٹ ویئرز کی قومی برآمدات میں بھی 7.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی اور اگست 2017 کے دوران فٹ ویئرز کی برآمدات سے 439.26 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا۔

(جاری ہے)

پی بی ایس کی رپورٹ کے مابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران بستر کی چادروں کی برآمدات میں بھی 8 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم 384.32 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ اسی طرح تولیے کی برآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت کی معاونت سے ویلیو ایڈڈ کے شعبہ کی کارکردگی اور برآمدات میں نمایاں بہتری ہوئی ہے اور توقع ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ریڈی میڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی قومی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد ملے گی جس سے ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنایا جا سکے گا۔۔

متعلقہ عنوان :