ہانگ کانگ میں امریکی مغینہ کی محفل موسیقی کیلئے انسداد دہشتگردی ٹیم سمیت پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:14

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) پولیس کے مطابق ہانگ کانگ میں امریکی مغینہ اریانا گرانڈی کی محفل موسیقی کیلئے جمعرات کی رات بھاری پولیس کی تعیناتی کی گئی جن میں انسداد دہشتگردی ٹیم بھی شامل تھی ،سکیورٹی انتظامات میں یہ اضافہ مانچسٹر ، برطانیہ میں پاپ سٹار کی محفل موسیقی پر خود کش بمبار حملے کے چار ماہ بعد کی گئی ہے ، اس حملے میں 20 افراد ہلاک اور 150سے زیادہ زخمی ہوئے ، پولیس اہلکار ایشیا ء ورلڈ ایکسپو جہاں محفل موسیقی کا اہتمام ہو گا کے باہر گشت کریں گے جبکہ کنسرٹ پروموٹرمقام کے اندر سکیورٹی کے ذمہ دار ہو نگے ، اس کی اطلاع انگریزی روزنامہ سکیمپ نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق تعیناتی میں انسداددہشتگردی کے افسران کی ایک ٹیم اور پولیس ٹیکٹیکل یونٹ شامل ہیں ۔رپورٹ کے مطابق یہ اقدامات براہ راست موسیقی تقریب کے لئے ہانگ کانگ میں غیرمعمولی نوعیت کے ہیں ، تمام ناظرین کی تلاشی لی جائیگی اور انہیں دھاتی ڈی ٹیکٹر سے گزرنا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :