حنا پرویز بٹ نے میٹرو بس کے اوقات کار بڑھانے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے میٹرو بس کے اوقات کار بڑھانے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔رات 12بجے کے بعد بس سروس بند ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے اکثر شہری رات گئے تک سڑک پر کھڑے پبلک ٹرانسپورٹ کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ میٹرو بس لاہور کے اوقات میں مزید دو گھنٹے کا اضافہ کیا جائے تاکہ رات دیر گئے اپنے کاموں سے فری ہونے والے غریب شہری اس سستی پبلک ٹرانسپورٹ سروس سے فائدہ اٹھا سکیں اور اپنے گھروں میں جلد پہنچ سکیں۔