اگر مشرف کو سب معلوم تھا تو پہلے کیوں چھپایا،ثابت ہو گیا اصل قاتل بے نظیر کا وہی ہے،خورشید شاہ

ْ پرویز مشرف کے ریڈوارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں اور عدلیہ مشرف کے خلاف ٹرائل شروع کرے، اگر مشرف کو سب معلوم تھا تو پہلے کیوں چھپایا،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا جنرل(ر)پرویز مشرف کے بیان پر رد عمل

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:38

اگر مشرف کو سب معلوم تھا تو پہلے کیوں چھپایا،ثابت ہو گیا اصل قاتل بے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مشرف کے بیان سے ثابت ہو گیا کہ اصل قاتل بے نظیر کا وہی ہے، پرویز مشرف کے ریڈوارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں اور عدلیہ مشرف کے خلاف ٹرائل شروع کرے، اگر مشرف کو سب معلوم تھا تو پہلے کیوں چھپایا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پرویز مشرف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ اگر پرویز مشرف کو سب معلوم تھا تو کیوں چھپایا، عدلیہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ٹرائل شروع کرے، مشرف کے بیان سے ثابت ہو گیا کہ اصل قاتل وہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے ریڈوارنٹ جاری کئے جانے چاہئیں، اس بات سے قطع نظر کہ کوئی جنرل رہا ہے یا صدر مشرف کو ملک واپس بلایا جائے۔