سعودی عرب ، ایشیائی باشندے کو لوٹنے والے تین افراد گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 21 ستمبر 2017 17:51

سعودی عرب ، ایشیائی باشندے کو لوٹنے والے تین افراد گرفتار
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2017ء)  مکہ مکرمہ  پولیس نےایک  ایشیائی کولوٹنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس ایشیائی نے پولیس کو بتایا کہ وہ کام کی نیت سے گھر سے نکل رہا تھا کہ اچانک سے ہتھیاروں سے لیس تین افراد آئے اور اسے لوٹ کر چلے گئے۔

(جاری ہے)

اس ایشیائی کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات کر کے تین افراد کو گرفتار کیا جن کے گھر سے اس رہزنی میں استعمال ہونے والے ہتھیار اور دوسری چیزیں بھی برآمد کر لی گیئں۔ 

متعلقہ عنوان :